انسانی قانون اور الٰہی قانون

11 05 2008

انسانی قانون اور الٰہی قانون

گزشتہ ماہ دسمبر 1933ءکی ابتداءمیں امریکا کے قانون تحریک خمر (Prohibition Law) کی تنسیخ کا باقاعدہ اعلان ہوگیا اور تقریباً 14 برس کے بعد نئے دنیا کے باشندوں نے پھر ”خشکی“ سے ”تری“ کی حدود میں قدم رکھا۔ جمہوریہ امریکا کی صدارت پر مسٹر روزویلٹ کا فائز ہونا خشکی پر تری کی فتح کا اعلان تھا۔ اس کے بعد پہلے تو اپریل 1933ءمیں ایک قانون کے ذریعہ 2,3 فیصدی الکحل کی شراب کو جائز کیا گیا پھر چند مہینے نہ گزرے تھے کہ دستور جمہوریہ امریکا کی اٹھارہویں ترمیم ہی منسوخ کردی گئی جس کی رو سے ریاست ہائے متحدہ کے حدود میں شراب کی خرید و فروخت‘ درآمد و برآمد اور ساخت پرداخت حرام قرار دی گئی تھی۔ 


افعال

Information

Leave a comment