سیاست‘ تجارت ‘ صنعت وحرفت اور علوم وفنون کے میدانوں میں مغربی قوموں کے حیرت انگیز اقدامات کو دیکھ کر دل اور دماغ سخت دہشت زدہ ہوجاتے ہیں۔ یہ گمان ہونے لگتا ہے کہ شاید ان قوموں کی ترقی لازوال ہے۔ دنیا پر ان کے غلبہ اور تسلط کادائمی فیصلہ ہوچکا ہے۔ ربع مسکون کی حکومت اور عناصر کی فرماں روائی کا انہیں ٹھیکہ دے دیا گیا ہے اور ان کی طاقت ایسی مضبوط بنیادوں پر قائم ہوگئی ہے کہ کسی کے اکھاڑے نہیں اکھڑ سکتی ۔
مغربی تہذیب کی خود کشی
11 05 2008Comments : Leave a Comment »
Tags: سیاست, مغربی تہذیب, تجارت, علوم وفنون, جنگ
Categories : Tanqeehat
دورجدید کی بیمارقومیں
11 05 2008
مشرق ہو یامغرب‘ مسلمان ہو یاغیرمسلم‘ بلا استثنا سب ایک ہی مصیبت میں گرفتارہیں‘ اور وہ یہ ہے کہ ان پر ایک ایسی تہذیب مسلط ہوگئی ہے جس نے سراسرمادیت کے آغوش میں پرورش پائی ہے۔ اس کی حکمت نظری وحکمت عملی‘دونوں کی عمارت غلط بنیادوں پر اٹھائی گئی ہے۔ اس کا فلسفہ ‘ اس کاسائنس‘ اس کا اخلاق‘ اس کی معاشرت‘ اس کی سیاست‘ اس کاقانون ‘غرض اس کی ہرچیز ایک غلط نقطہ آغازسے چل کر ایک غلط رخ پر ترقی کرتی چلی گئی ہے اور اب اس مرلہ پر پہنچ گئی ہے۔ جہاں سے ہلاکت کی آخری منزل قریب نظرآرہی ہے۔
Comments : Leave a Comment »
Tags: ,فلسفہ, ,سائنس, قانون, مادیت, معاشرت, مغربی تہذیب, اخلاق, تہذیب, روح جہاد, سیاست
Categories : Tanqeehat